سائو پائولو (این این آئی)برازیلین شخص کے تین گردے دیکھ کر ڈاکٹرحیران رہ گئے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ ہسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی سکین کیا گیا تو ڈاکٹر تین گردے دیکھ کر پریشان ہو گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے ، دائیں طرف چھوٹے سائز کے دو گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔