میلبورن (سپورٹس ڈیسک )ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن کیلئے آسٹریلوی بلے باز کیمرون وائٹ سے معاہدہ کر لیا۔ انہوں نے میلبورن رینی گیڈز کو چھوڑ کر سٹرائیکرز میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ایڈیلیڈ جنرل مینجر آف ہائی پرفارمنس ٹم نیلسن نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمرون وائٹ انٹرنیشنل لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہوئی ہے ۔ ٹم نیلسن نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمرون ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ دوسری طرف کیمرون وائٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔