نیویارک (این این آئی)گوگل میپ نے کمزور بینائی والے افراد کے لیے اپنی ایپ میں مزید نئی آوازیں شامل کر دی ہیں جس کے ذریعے کمزور بینائی والے افراد با آسانی سمتوں کے حوالے سے معلومات کی رسائی حاصل کر سکیں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل میپ میں شامل کی جانے والی یہ نئی آوازیں لوگوں کو کسی نا معلوم اور ناواقف جگہ پر پراعتماد ہو کر چلنے میں بے حد آسانی فراہم کریں گی۔وہ لوگ جن کی قوتِ بصارت کسی نہ کسی وجہ سے متاثر ہے انہوں نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ساتھ کام کر کے ایپ میں اس نئے آپشن کو شامل کیا جو اب صارفین کو مزید آوازوں کے ذریعے رہنمائی فراہم کرے گا جس میں مْڑنے سے پہلے تک کا فاصلہ اور پیدل چلتے وقت سمتوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا شامل ہے ۔