پشاور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایف آئی اے پشاور نے کمشنر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا عباس خان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، عباس خان کے خلاف سلیم خان خلیل نامی ایڈووکیٹ نے بمعہ ثبوت درخواست دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عباس خان کے خلاف پہلے بھی وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے انکوائری ہوئی تھی جس پر انکوائری افسر نے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق عباس خان کی تعیناتی وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی سفارش پر کی گئی تھی ۔