ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے انتخابات کے عمل کا جائزہ لینے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنرز سے بریفنگ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پورے ڈویژن میں پر امن اور غیر جانبدار انہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر پوری طر ح عمل کیا جائے اور کسی بھی پولنگ سٹیشن سے آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضروری ایمرجنسی سٹاف کو بھی الرٹ رکھا جائے اور محکمہ صحت اور ایمرجنسی سروسز کی ڈیوٹیو ں پر حاضری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے ہر حالت میں پورا کیا جائے گا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے تعاون سے فول پروف سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے اور جہاں ضرورت ہو فوری کارروائی کی جائے ۔