لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر بار سرود ملک، سیکرٹری میاں فرحت سلیم و بار ایگزیکٹو ارکان نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے صدر بار و نئی منتخب باڈی کو مبارکباد دی۔ کمشنر نے کہا کہ ایوان عدل کے گرد ٹریفک بہاؤ کو رواں رکھنے کیلئے بیریرز لگوائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر لاہور بار ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔ معاشرے میں نہایت احترام ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور بار کے پیش کردہ امور پر انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔ صدر بار سرود ملک نے کہا کہ لاہور بار ایسوایشن انتظامیہ کیساتھ ملکر مزید اقدام اٹھائیگی۔لاہور بار کے وفد سے ملاقات میں ایڈیشنل کمشنر امان قدوائی، اے سی آر سید منور بخاری و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔