سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے ضلع سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تحصیل ڈسکہ ، موضع آڈھا، حاجی پورہ اور ماڈل ٹاؤن میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے عمل اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر گوجرانوالہ اسد اﷲ فیض نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کا پُرامن ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے قابل اطمینان انتظامات کئے گئے ۔