مکرمی !کچاکھوہ شہر اور اس کے چکوک میں گراونڈز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ فارغ اوقات میں لڑکے آوارہ گردی کرنے پر مجبور ہیں۔کچاکھوہ کے چک نمبرR9/ 16 میں کوئی گراونڈ کی سہولیات میسر نہیں نہ کوئی سرکاری زمین ہے جس سے وہاں کھیلنے کا موقع میسر آجائے جس سے لڑکوں کو جسمانی نشوونما بہتر ہوسکے۔ متعلقہ سپورٹس حکام سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد کچا کھوہ میں مختلف کھیلوں کے میدان فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے فوری عملدرآمد کے لئے کہیں۔ (رانا محمد اقرار )