کولکتہ(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور آل انڈیا ترینیمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ممتا بینرجی نے کہا کہ ’آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ا نہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے انتہائی نزدیک ہے ۔