کراچی (نیٹ نیوز)پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہا مقبوضہ کشمیر میں اب ناانصافی اور بھارتی فوج کاظلم زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیاجاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کوروکنے کے لئے ہم اقوام متحدہ سے مزید اقدامات کی توقع کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کی حمایت نہیں کرتی۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ اقوام متحدہ خطے میں غیر انسانی اقدامات کوروکنے کیلئے مستخکم اقدامات اٹھائے ۔اب ناانصافی اور بھارتی فوج کاظلم زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کو اب حل کیاجائے گا۔