مکرمی ! وزیر اعظم پاکستان عمران خان اخلاص نیت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ، درختوں کا انسانی زندگی سے اٹوٹ رشتہ ہے اس لیے ملک کو صاف اور سرسبزشاداب بنانے میں ہم ایک جہادی جذبہ سے اپنی گرانقدر خدمات انجام دیںوزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ صاف ستھرا پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات میں مجھے بتایا تھاکہ میرا گھر زمان پارک میں نہر کے قریب ہے کسی زمانے میں اس نہر کا پانی اتنا صاف تھا اور شفاف ہوتا تھا کہ لوگ اس پانی کو پی لیتے تھے لیکن بعد ازاں اس قدر گندا بنا دیا گیا کہ انسان تو دور کی بات جانور بھی یہ پانی نہیں پی سکتے۔ یہی حال درختوں کی کٹائی کا ہے جس کی وجہ سے پورے شہر میں اس قدر آلودگی ہے کہ سانس کی بیماریوں پیدا ہورہی ہیں ۔ موسمیاتی تغیرات اور ماحولیاتی آلودگی کے ایشوز پر قابو پانا آج بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو گراس روٹ لیول تک پہنچایاجائے تاکہ لوگوں کو صاف شفاف فضا میں سانس لینا نصیب ہو سکے۔ (میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)