لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار ندیم برال ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ۔ندیم برال مشہور کامیڈین ببو برال مرحوم کے شاگرد تھے ، ندیم برال کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ عسکری 9 میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔ندیم برال گزشتہ 30 سال سے اسٹیج کے ساتھ منسلک تھے جبکہ ندیم برال 2 سال سے معروف پروگرام کے لیے کام کر رہے تھے ۔انہوں نے خبرناک کے لیے مجیدی، سدھو پاجی، انسپکٹر قریشی کے لازوال کردار ادا کیے۔