جہانیاں(آن لائن ) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا21واں یوم شہادت کل اتوارکو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔