لاہور(جوادآراعوان)پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کی موومنٹ سپاٹ کر لی اور کائونٹر آپریشن کر کے بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگزکی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی پلاننگ کو ناکام بنا دیا ۔اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ٹاپ سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگ کی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی لائن آف کنٹرول کے سات سیکٹرز سے فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کی موومنٹ سپاٹ کی گئی اور کاونٹر آپریشن کے نتیجے میں بھارتی پلاننگ کو ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستان کے پریمیئر انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کی غیر معمولی موومنٹ کو سپاٹ کرتے ہوئے سپیشل بارڈر ایکشن ٹیمز کیساتھ کائونٹر آپریشن لانچ کئے جن کے نتیجہ میں فالس فلیگ آپریشنز کی لانچنگ ناکام بنا دی گئی۔بھارتی فوج کی 15کور مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے معاملات کو دیکھتی ہے ۔بھارت نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ،کیل،لیپا، فارورڈ کہوٹہ،حاجی پیر پاس جھمب،نکیال اور تتہ پانی سیکٹرز کیساتھفالس فلیگ آپریشنز لانچ کرنے کی تیاری کر رکھی تھی۔دشمن کے فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کا رنگ مقامی نہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیج رہا ہے ۔فالس فلیگ آپریشنز کے ٹارگٹ اہداف میں پاکستان کیساتھ محدود جنگ چھیڑنا اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کو تیز کرنا بھی شامل ہے ۔ فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کیلئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے جبری گمشدہ کئے گئے کشمیریوں کو استعمال کرنا تھاجنہیں لائن آف کنٹرول کے ٹارگٹ سیکٹرز کے قریب لا کر سٹیج آپریشن میں مارا جانا تھا اور ان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز سے متعلق جعلی دستاویزات اور پلانز برآمد کر کے دنیا کو یہ تاثر دینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان ہی فائٹرز بھیج رہا ہے جو بھارت کو جواز فراہم کرتا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے یہ آپریشنز ایک ساتھ لانچ کرنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ سات سیکٹرز میں مختلف ٹائم پر لانچ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اگست کے پہلے ہفتے میں کیرن سیکٹر میں بھارت نے ایک فالس فلیگ آپریشن لانچ کیا لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔