ہیوسٹن(ویب ڈیسک) 11 شپنگ کنٹینروں کو ایک ساتھ ملا کر اور ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر تین منزلہ گھر بنانے کا خیال بظاہر ناممکن نظر آتا ہے لیکن ڈیزائنر ول بریاؤکس کے معاملے میں الٹ ہوا ہے ۔ ول نے شپنگ کنٹینروں کی مدد سے متاثر کن تین منزلہ گھر بنایا ہے ۔ ول نے یہ گھر ہیوسٹن کی میک گوئن سٹریٹ پر بنایا ہے ۔ول نے بتایا کہ انہوں نے ایسے گھر کا سوچاتھا، اس کے بعد انہوں نے تھری ڈی سافٹ وئیر کی مدد سے اس گھر کا نقشہ بنایا اور پھر اسے حقیقت کا روپ دے دیا۔ول نے 2017 میں ایک ہی دن میں 11 کنٹینروں کو ایک جگہ رکھا۔ اس کے بعد وہ ہر ہفتے اس پر کام کرتے رہے ۔وہ بچت کرتے اور اپنی بچت کو اس گھر پر خرچ کر دیتے ۔ پیسوں کی کمی کے باعث اس گھر کا دو تہائی حصہ ابھی تک نامکمل ہے ۔ ول کا یہ گھر مقامی افراد اور انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہے ۔