فتح جنگ،اٹک (نمائندگان 92نیوز) سنجوال کینٹ کے نواحی گائوں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 3 جواں سال سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جن میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے ، ریسکیو 1122 کے اہلکار تیمور شہزاد نے 6 لاشیں اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈھوک ملیار میں محمد رحمت کے گھر کے صحن میں واقع کنواں میں صفائی کیلئے یکے بعد دیگرے 7 افراد کنواں میں اترے اور ان میں سے کوئی بھی باہر نہیں نکلا ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم نے 30 منٹ میں 6 لاشوں اور ایک شخص کو زندہ نکالا ۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 سکے بھائی 28 سالہ محمد زبیر ، 26 سالہ محمد عامر ، 22 سالہ محمد اسرار پسران محمد رحمت ، 50 سالہ محمد صادق ولد جانداد ، 30 محمد عامر ولد عبداللہ ، 20 سالہ محمد فیضان ولد محمد قادر شامل ہیں۔ رکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے ۔ ، دریں اثناء وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری ، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد علی خان ، خاور بخاری،ڈی سی علی عنان قمر،ڈی پی او اور معززین علاقہ نے بھ نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈی پی او نے مشترکہ طور پر کنویں میں گیس بھر جانے کے سبب 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر سانحہ والی جگہ کا جائزہ لیا ۔دریں اثنا محمد عامر ولد محمد عبداللہ ڈھوک اولیاء پر حاجی اقبال کے بھائی پرویز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نکلا جب ڈھوک ملیار پر رحمت کے گھر کے قریب سے گزرا تو شور سن کر اندر گیا اور دم توڑ گیا۔