لاہور(نامہ نگارخصوصی) کاشانہ کے حوالے تمام تفصیلات جاننے اور ایکشن لینے کیلئے صدر پاکستان وزیر اعظم سمیت دیگر کو خط لکھ دیا گیا ۔خط جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کاشانہ کے معاملے سے بہت پہلے واقعات سامنے آئے ہیں کہ وہاں بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے ،کاشانہ کی سابق سپریٹنڈیں افشاں کے ساتھ جو کچھ ہوا ریکارڈ فراہم کیا جائے ،ایم آئی ٹی کی رپورٹ بھی سامنے آئی مگر آگاہ نہیں کیا گیا ،کائینات کی موت کی تحقیقات بھی سامنے نہیں آئی کس وجہ سے موت ہوئی،عدالت میں جانے سے پہلے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ،کاشانہ کے حوالے سے ایم آئی ٹی کی رپورٹ فراہم کی جائے ۔