لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ بچپن میں میری عادتیں لڑکوں جیسی ہوتی تھیں ،آوارہ لڑکے کو تھپڑ مارنے پر پورے سکول میں میری دھاک بیٹھ گئی تھی ۔ ایک انٹر ویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ سکول میں پہلے ہی لڑکوں جیسی عادتیں ہونے کی وجہ سے مشہور تھی لیکن جب ایک دفعہ لڑکیوں کو تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ مارا تو اس کے بعد میں سکول میں اور بھی زیادہ مقبول ہو گئی ۔اگر یہ کہا جائے کہ لڑکوں جیسی عادتیں ہونے کی وجہ سے سکول میں ہیرو تصور کی جاتی تھی تو غلط نہ ہوگا ۔سعدیہ امام نے کہاکہ مجھے یہ واقعہ آج بھی اچھی طرح یاد ہے اور یہ سوچتی ہوں کہ میرے اندر کیسے اتنی اور جرات اور بہادری آ گئی تھی ۔ مردوں کے معاشرے میں یہ ضروری ہے ۔ اداکارہ نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کو اپنے تحفظ کے لئے مارشل آرٹ سیکھنا چاہیے ۔