کوئٹہ ( آئی این پی)فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوئٹہ میں تخریب کاری کے 2 منصوبے ناکام بناکر ملزم گرفتار کرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شمو زئی کے قریب کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔ دہشتگردوں نے اسلحہ تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا ۔ادھرکوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایف سی نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل سوار سے 6کلو بارود ی مواد برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔