کراچی (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار یونس میمن کے جلد ہونے والے ڈرامے ’’ڈیڈی کول پارٹ ٹو‘‘ کا فلم و ٹی وی کے نامور اداکار اسلم شیخ بھی حصہ بن گئے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ سلومی، ذاکر مستانہ، شہنی عظیم، پرویز صدیقی، شکیل شاہ، سپنا قریشی، امین خان، مہک نور، طلحہ بھوجانی، شہباز صنم، شاہد زیب و دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر ہارون حمزہ کی ہے ۔ ڈرامے کے حوالے سے ہدایتکار یونس میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈی کول پارٹ 1 جو میری سوچ سے بڑھ کر رسپانس ملا تھا امید ہے کہ پارٹ ٹو کو بھی شائقین پسند کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔فلم و ٹی وی کے نامور اداکار اسلم شیخ جو اس سے قبل نامور ہدایتکار سید فرقان حیدر کے ڈرامے ’’ دولہا آن لائن ‘‘میں امریکہ میں اپنی پرفارمنس سے کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں اب کراچی میں اپنی پرفارمنس دینے کے لئے تیار ہیں ۔