لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔عمران خان اپنے ترجمانوں کو پروائنٹ سکورنگ کی بجائے زبان بندی کا مشورہ دیں۔حکومت شہبازشریف کی تجاویز پر تنقید کی بجائے سنجیدگی سے غور کرے ۔مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔شہبازشریف ہنگامی حالات میں بہترین فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔شہبازشریف اپوزیشن لیڈعر ہونے کے ناطے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔تمام لیگی بلدیاتی نمائندے پر اپنے حلقوں میں متحرک ہو چکے ہیں۔حکومتی ترجمان بھی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔عظمٰی بخاری نے مزید کہاشہری کرونا کے معاملے میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شہری لاک ڈائون اور انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد کریں۔ پنجاب کرونا کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔