اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کوئٹہ میں شدید سردی میں جوتے پالش کرنے والے ننھے بچے اسد اللہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے بیت المال کی جانب سے اسد اللہ کے والد محمد شفیع کو 60 ہزار روپے مالیت کا امدادی چیک جاری کر دیا ۔بیت المال کے زیر اہتمام سکول میں اسد اللہ کو داخلہ ، مکمل یونیفارم، کتابیں، سکول بیگ، جوتے فراہم کر دیئے گئے ۔ پاکستان بیت المال اسد اللہ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کرے گا۔اسد اللہ کی گریجویشن تک کے تمام تعلیمی اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کرے گا۔ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہاکہ ملک بھر کے تمام نادار و مستحق افراد کی عزت و نفس کا خیال رکھتے والے بلاتفریق مدد فراہم کرنا بیت المال کی اولین ذمہ داری ہے ۔