اسلام آباد،کوئٹہ(این این آئی) سانحہ 8اگست کوئٹہ کی تیسری برسی آج منائی جائیگی ۔ 2016ء میں اس روزسول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے سے وکلا، صحافیوں سمیت 70سے زائد افراد شہید جبکہ100سے زائد زخمی ہوگئے تھے ،شہدا میں بڑی تعداد وکلا کی تھی ،سانحہ کی یادمیں آج وکلا ،سیاسی جماعتیں ،سول سائٹی کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ 8 اگست میں ملک اور بالخصوص بلوچستان نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ،جسے ہم برسوں پورا نہیں کرسکتے ۔ 8 اگست کو بلوچستان کے وکلا کی نسل کشی کی گئی۔ شہدا کی قربانی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔ وہ دن دور نہیں کہ پورے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔