اسلام آباد (خبرنگار) چیف جسٹس آف آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کے ماڈل کورٹس نے تیز رفتارانصاف اور آئین پاکستان کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق سستے ترین انصاف کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جو کہ ملک میں ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے قیام سے پہلے ایک خواب تھا۔ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کے ججز کے عزم اور حوصلے کی وجہ سے تیز اور سستے انصاف کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا اور سائلین جلد اور سستا انصاف حاصل کر رہے ہیں ۔یہ کریڈٹ ماڈل کورٹس کے ججز کو جاتا ہے جنہوں نے بیمار عدالتی نظام میں موجودہ دستیاب ذرائع کے اندر رہتے ہوئے ایک روح پھونکی۔ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے ججز نے یہ فریضہ کسی بھی قانون میں ترمیم کے بغیر سرانجام دیا یا اور انہوں نے لوگوں میں جذبہ پیدا کیا کہ وہ عدلیہ کے نظام پر اعتماد کریں ورنہ اس کو ہمیشہ غیر ضروری تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا جاتا تھا ۔چیف جسٹس نے تقریب کے آخر میں ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے ججز میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔