لاہور، اسلام آباد، ملتان (جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،این این آئی ) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے ،چوبیس گھنٹوں میں صرف 24 اموات سامنے آئی ہیں ، مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں،۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ،گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی ہے ، ملک میں اس وقت مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 رہ گئی ہے ، جن میں سے 2 ہزار 13 کی حالت تسویشناک ہے ۔ پنجاب بھر سے کوروناکے 256 نئے کیسز سامنے آئے ۔ کیسز کی کل تعداد 437,586 ہو گئی ۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 12,830 ہو گئی ۔گزشتہ روز لاہور میں 1 موت ہوئی ۔ صوبہ بھر میں 12افراداپنی جان کی بازی ہارگئے ، صوبے میں اموات کی کل تعداد 12,830 ہو چکی ،لاہور میں 149 ،فیصل آباد میں 27 ، راولپنڈی 16،ملتان 8 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7 ،پاکپتن میں 5 جبکہ قصور میں 4 کیسز سامنے آئے ۔امریکہ سے فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔