لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)شہر کے مختلف علا قوں میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سندر علاقہ میں ڈاکوئوں نے مبشر کے گھر سے 6لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے یاسین کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گرین ٹائون میں ڈاکوئوں نے فراز کے گھر گھس کر1لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے ، باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے عاطف کے گھر سے 1لاکھ 90ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوئوں نے طاہرکے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔وحدت کالونی میں ڈاکوئوں نے یاسر سے 60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکو ئوں نے شفیق سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے غفورسے 12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ ڈیفنس اے اور سمن آباد سے گاڑیاں اور داتا دربار۔نشتر کالونی اور ماڈل ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔