واشنگٹن( نیٹ نیوز) رواں برس نومبر میں ہونیوالے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار تائیوانی نژاد امریکی امیدوار 45 سالہ اینڈریو یانگ کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ہسپتال کے گائنی ڈاکٹر کئی ماہ تک ان کا جنسی استحصال کرتے رہے ۔ ایولیان لیو یانگ نے خود کے جنسی استحصال کا انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا جب کہ ان کے شوہر صدارتی مہم کے دوران خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے وعدے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے ایولیان لیو یانگ نے کہا کہ دیگر خواتین کی جانب سے سنائے گئے نامناسب واقعات کے بعد ان میں ہمت آئی اور اب وہ مزید اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتیں۔ایولیا لیو یانگ نے کہا کہ انہیں 2012 میں اس وقت جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پہلی بار حمل سے تھیں اور انہیں ابتدائی طور پر اس بات کا احساس نہیں تھا کہ ان کا استحصال کیا جا رہا ہے ، کولمبیا یونیورسٹی کے معروف ترین گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن نے کئی ماہ تک جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ، ڈاکٹر نے انہیں کپڑے اتار کر معائنے کے کمرے میں چلنے کا بھی کہا جہاں ڈاکٹر نے انتہائی نامناسب انداز میں بلاوجہ وقت سے پہلے ان کا معائنہ کیا۔ اب میں ڈاکٹر سمیت کولمبیا یونیورسٹی ہسپتال کے طریقہ علاج کے حوالے سے بھی مقدمہ دائر کرونگی ۔