کویت سٹی(آن لائن)کویت کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ دیدیا ہے ۔ حکام کے مطابق حکومت وزراء کے درمیان اندرونی اختلافات اور ان کی کارکردگی تنقید کی زد میں رہی ہے ۔ سرکاری ترجمان طارق مظریم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شیخ جابر مبارک الصباح نے امیر کو کابینہ میں رد وبدل کے پیش نظر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے ، وزیرخزانہ نائف الحجراف اور وزیر برائے پبلک ورکس جینان بوشہری نے رواں ماہ استعفیٰ دیدیا تھا۔