کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی شیخ نے کہا ہے کہ ایک دور تھا جب دو قومی نظریہ کی لڑائی تھی اور وہ تمام مسلمان لوگ سر دھڑ کٹواکر اپنا ایک ملک بنوانے کی جنگ میں کامیاب ہوئے ۔اور جنگ کی جیت کا انعام ہمیں پاکستان کی صورت میں ملا، اب بلکل ویسی ہی لڑائی کی نوبت کشمیر میں بھی آگئی ہے اور وہ تمام کشمیری شہری اپنا ملک آزاد کروانے کے لئے سر دھڑ کٹوارے ہیں اور اﷲ نے چاہا تو کشمیر کی جنگ جیت کر کشمیریوں کو بھی شاندار انعام میں کشمیر مل جائے گا ۔