لاہور (اپنے خبر نگار سے ) صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے آراستہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کے اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ٹیچر، بکس اور اسسمینٹ کے باہمی تعاون کے نظام کو موثر بنایا جارہا ہے تا کہ روایتی طریقہ تعلیم کی بجائے بچوں کو موجودہ تقاضوں کے مطابق ایڈوانس تعلیم دی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے " زندگی ٹرسٹ" کے زیر انتظام ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول نشتر روڈ گارڈن کے دورہ کے دوران کہی۔اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے ، پروجیکٹ مینیجر شہنازہنزا، ہیڈ مسٹریس غزالہ سومرو کے علاوہ پراجیکٹ مینیجر امپلیمنٹیشن یونٹ پنجاب احمد رجوانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ جواد علی بھی موجود تھے ۔