سرگودھا،فیصل آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کے قیام کیلئے وکلاء نے گزشتہ روز بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔سرگودھا میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضلع بھر کی عدالتوں میں گیارہ سو کے قریب مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی جس کے بعدسائلین کی بڑی تعداد نئی تاریخیں لے کر مایوس واپس لو ٹ گئی۔ ڈسٹرکٹ بار میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدربار واصف بھٹی ،جنرل سیکرٹری ملک احمد عاصم اعوان و دیگر وکلاء رہنماؤں نے کہا سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام میں مزید تاخیر مسائل میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے ۔وکلاء ، تاجروں اور دیگر طبقات کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی، ہم حکومت اور اعلی عدلیہ سے پر امید ہیں کہ وہ اپناوعدہ پوراکریگی۔فیصل آباد میں بھی وکلائعدا لتوں میں پیش نہیں ہو ئے ،سائلین خود ہی عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات کی سماعت کیلئے نئی تاریخیں حاصل کرتے رہے ہیں ، وکلائکی ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹ میں پا نچ ہزار سے زائد مقد مات کی سماعت متاثر ہو ئی۔