کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کا ڈرامہ’’ کورٹ مارشل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈین کاسٹ سسٹم کی عکاسی کی گئی ہے ۔ڈرامہ آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طلباء و طالبات نے آڈیٹوریم ون میں پیش کیاجبکہ ڈرامہ کے ہدایت کارمیثم نقوی تھے اور سکرپٹ سوادیش دیپک نے لکھا۔ ڈرامہ میں اشمل( ویکاش رائے )، حسان بلوچ (کیپٹن بی ڈی کپور)، فہد(سورت سنگھ)، اویس (ایم جے پوری)، اُسامہ (ڈاکٹر گپتا)، عذیر( بلوان سنگھ)،شاہ زیب( صلح کار جج)، منیب (کرنل راوت)، فہیل( رام چندر)، حمزہ اور باسط نے گارڈ کے کردار پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔