لاہور ،اسلام آباد، کراچی (رپورٹنگ ٹیم ، نمائندگان،مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں ) کورونا مزید68زندگیوں کے چراغ گل کرگیا،24گھنٹے کے دوران ریکارڈ4896 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 68 اموات ہوئیں، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد1838 ہوگئی جبکہ1295 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، 31198 مریض صحتیاب ہو چکے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران22812 ٹیسٹ کیے گئے ۔ملک میں ابتک6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4896 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، مجموعی کیس89249ہوگئے ۔ سندھ 33536 ، پنجاب33144 ، خیبرپختونخوا 11890، بلوچستان5582، اسلام آباد3946، آزاد کشمیر 299 اور گلگت بلتستان میں 852کیس رپورٹ ہوچکے ۔ پنجاب میں ایک دن میں ریکارڈ 2040 کیس سامنے آئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیمطابق لاہور 1095، ننکانہ8، قصور 14، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 218،جہلم 22، اٹک 29، چکوال 8، گوجرانوالہ 60 اور سیالکوٹ میں 65 نئے کیس سامنے آئے ۔ گجرات 54، حافظ آباد 3، منڈی 4، ملتان 97، خانیوال 5، وہاڑی5، فیصل آباد 120، چنیوٹ 2، ٹوبہ 18 ،رحیمیار خان 21 ،سرگودھا 31، میانوالی 6، خوشاب 1، بھکر 2، بہاولنگر 22، بہاولپور 20، ڈی جی خان 21، مظفر گڑھ 64، راجن پور 2، لیہ 12، ساہیوال 10 اور اوکاڑہ میں5 نئے کیس سامنے آئے ۔کورونا سے مزید22 اموات ہوئیں ، کل تعداد 629 ہو چکی ۔ ابتک 266959 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد7806 ہو چکی ۔گزشتہ روز میوہسپتال میں 14جبکہ جناح ہسپتال میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی نند کورونا سے انتقال کر گئیں۔پی ایم اے سیالکوٹ کے صدر ڈاکٹر منور جاوید میاں کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔صوبائی وزیر ریونیو کرنل (ر) ملک انور خان ،اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب،سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امجد علی کلیار، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ بھی کورونامیں مبتلا ہوگئیں۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ المعروف پیر پپو شاہ کے علاوہ2 اور ڈاکٹرز بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔کورونا کے مشتبہ مریض سنیئر صحافی عبدالحمید آرائیں بھی انتقال کر گئے ۔ یو ای ٹی لاہور میں تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ہیلتھ کلینک میں3مریض پازیٹو آگئے ۔ پنجاب یونیورسٹی کالونی میں بھی کورونا کے دو مریض سامنے آگئے ۔دو دوکانداروں میں وائرس کی تشخص کے بعد مارکیٹ سیل کردی گئی۔کورونا کا شکار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پسرور ڈاکٹر طارق فاروقی صحتیاب گئے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ہانس میں میڈیکل آفیسر سمیت پانچ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت ا ٓگئے ۔ گگومنڈی کے نواحی گاؤں چک نمبر187۔ای بی کے رہائشی عمران کاکروناٹیسٹ پازیٹوآگیا۔عمران اسلام آبادکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتاہے ۔چکوال میں دو ڈاکٹروں، حساس ادارے کے افسر اور دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔قصبہ لنگاہ میں 22 سالہ عظمی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئی۔بوریوالاکے نجی بنک کے 13ملازمین کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے ۔ساہیوال میں دو مشتبہ مریض فتح شیر کالونی کا حفیظ اور ایوب کبابوں والا ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج کینسر کی مریضہ کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئی ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں زیر علاج کورونا کے دو مریض سبطین سکنہ لاہور اور حسنین سکنہ فیروز وٹواں جاں بحق ہوگئے ۔ راولپنڈی میں گزشتہ24گھنٹے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔شاہانہ اشعرمیں کوروناکی تشخیص کا انکشاف اسمبلی اجلاس کے دوران ہواجس کے بعد خاتون رکن اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔کورونا کے باعث جاں بحق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی کو شیخوپورہ کے نواحی گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کورونا مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتاچلا جائے گا۔دریں اثناء دنیا بھر میں 85,083 ہزر نئے کیس جبکہ 3,382 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ متاثرین کی تعداد 6,777,777جبکہ مجموعی ہلاکتیں 395,680 ہو گئیں۔برطانیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا ۔سعودی حکومت نے جدہ میں پھر کرفیو نافذ کر دیا ۔کرفیو3سے شام 6بجے تک دوہفتوں کیلئے لگایا جائیگا۔ کرفیو کے اوقات میں مساجد بھی بند رہینگی۔ جکارتہ میں تین ماہ بعد مساجد اور کلیساؤں کو عبادات کیلئے کھول دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے بعض ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی نوٹ کی گئی ہے تاہم جبتک وائرس مکمل ختم نہیں ہوجاتا اسوقت تک احتیاط برتی جائے ۔ بولیویا نے تین وزارتیں اور ایران، نکاراگوا میں سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پیرو میں حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے آکسیجن کی شدید کمی کے باعث آکسیجن کو صحت کا سٹریٹجک اثاثہ قرار دیدیا۔یورپی یونین نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں اور پاسپورٹ کے بغیر لوگوں کو دوسرے یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔