اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے کورونا وائرس کی تداراک کے لئے ہسپتالوں میں ناکافی حکومتی اقدامات کے بارے ازخود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے 13اپریل کی عدالتی کاررائی کے حکمنامے میں کورونا وائرس سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات حکومت سے طلب کی ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کی کارکردگی کو افسوسناک قراردیتے ہوے کہا سندھ میں حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں 11 یونین کونسلز کو سیل کر دیا گیا، سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں، سندھ حکومت کی جانب سے 8 ارب روپے راشن تقسیم کرنے کی کوئی تفصیل یا شواہد پیش نہیں کئے گئے ۔