ملتان( کرائم رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 30 روز کے لئے نظر بند یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے علی قاسم سمیت کارکنوں کی رہائی کے لئے رٹ دائر کی۔ عدالت نے علی قاسم گیلانی اور جواد گجر سمیت تمام کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔علی قاسم گیلانی تین بجے ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے جبکہ باقی کارکنان سنٹرل جیل ملتان سے رہا کئے گئے ،انہوں نے گھنٹہ گھر میں جلسے میں شرکت کی۔
ہائیکورٹ کے حکم پر قاسم گیلانی و دیگر کارکن رہا
منگل 01 دسمبر 2020ء
ملتان( کرائم رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 30 روز کے لئے نظر بند یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے علی قاسم سمیت کارکنوں کی رہائی کے لئے رٹ دائر کی۔ عدالت نے علی قاسم گیلانی اور جواد گجر سمیت تمام کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔علی قاسم گیلانی تین بجے ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے جبکہ باقی کارکنان سنٹرل جیل ملتان سے رہا کئے گئے ،انہوں نے گھنٹہ گھر میں جلسے میں شرکت کی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 01 دسمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں