لاہور(کلچرل رپورٹر)دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلش عثمان کے سیزن 2 کی آخری قسط نشر کر دی گئی۔سیریز کورلش عثمان جس کے دوسرے سیزن نے ٹی وی سکرین پر ریٹنگز کے ریکارڈز توڑے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی،آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے ۔سیریز میں عثمان بے کامرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سیریز کی آخری قسط کے پوسٹر کی تصویر کی ہے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’اس سیریز میں موجود ہر شخص نے اچھا کام کیا، نئے سیزن میں ملیں گے ۔