مکرمی ! کورونا وائرس نے پوری دنیا کے نظام کا رخ بدل کر رکھ دیاہے مگر جو تباہی اس نے تعلیمی نظام میں مچائی ہے اس نے نہ صرف حال ہی کو بلکہ آنے والے کل کو بھی اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے۔پوری دنیا میں لاک ڈائون ہے۔ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں طالب علموں کی پڑھائی کا حرج نہ ہو اس وجہ سے حکومت نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے ملک بھر میں تو کیا پوری دنیا میں آ ن لائن کلاسز کا نظام جاری ہے مگردیکھا جائے تو آن لائن کلاسز سے دیہی علاقوں میں رہنے وا لی طالبات کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں کے بچوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں، نہ ہی ان کے پاس اسمارٹ فونز اورکمپیوٹر جیسی جدید سہولیات ہیں اور ان کی مالی حالت ان کو یہ سب خریدنے کی اجازت نہیں دیتی ایسے اسٹوڈینٹس اپنی تعلیم کو لے کر بہت پریشان ہیں۔ (سمرا صغیر)