لاہور (کلچرل رپورٹر ) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اندر کا جمان جی سامنے لے آئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جمان جی اسٹائل اپناتے ہوئے لکھا کہ 'کورونا جی کے ساتویں لیول پر سب کو خوش آمدید۔لوگوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'مبارک ہو ہم کورونا کو جولائی تک لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اداکار نے کورونا کے جلد ختم ہونے اور معمولاتِ زندگی کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔