مکرمی ! وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیاکہ اب بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوگاوزیراعظم کی بات کاادراک کرتے ہوئے پیٹرول 100سے کم اورایل پی جی 140روپے فروخت ہونے لگی اب مزیدمہنگائی کم ہوتی محسوس ہورہی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ غربت نے ہرگھرمیں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جوکوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظرمعاشی بدحالی کے باوجود اپنی عزت وغیرت کی پرواہ کرتے ہوئے کسی کے آگے دست سوال دراز نہیں کرتے جوکہ یقیناً قابل تعریف ہیں مگرایسے لوگوں کی مدداورحوصلہ افزائی حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ذمہ داری ہے ۔ مخیرحضرات ان لوگوں پرنظررکھیں جو اساتذہ ہیں، پرائیویٹ کام کرنے والے ہیں مزدورطبقہ ہے جونہ کام پرجارہے ہیں نہ کسی سے مانگ کررہے ہیں کورونایقیناً بڑاوائرس ہے مگربھوک اس سے بھی بڑا وائرس ہے۔ کوروناکااعلاج ہو گا بھوک کا علاج صرف کھاناہے۔جب تک کھانا نہ ہوتوتڑپ تڑپ کے مرناپڑتاہے ۔قارئین آخرمیں صرف اتناکہوں گاکہ ایک انسان خودتومرناپسندکرے گامگراپنی اولاد کوبھوکانہیں دیکھ سکے گا۔ (علی جان جوہرٹائون لاہور)