ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم نے کورونا وبا کے دوران کنبھ میلہ منانے والے ہندوؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو میں کہا کہ میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوا تاہم مجھے لگتا ہے کہ کنبھ کا میلا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ اعتقاد کا معاملہ ہے تاہم موجودہ صورتحال میں انسانی زندگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔گلوکار نے کہا کہ بطور گلوکار مجھے لگتا ہے کہ اس صورتحال میں لائیو شوز بھی نہیں ہونے چاہئیں،انہیں بند کرنا چاہیے ، شوز انتہائی احتیاط کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھ کر ہونا چاہیے تاہم ابھی صورتحال انتہائی خراب ہے لہذا ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے ۔