لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز احمد کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے شہر میں سینٹری ورکرز کی سکریننگ کا عمل جاری ہے ۔ایم ڈی راؤ امتیاز احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی دیگر محکموں کی طرح فرنٹ لائن پر ڈٹ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گڑھی شاہو، یونین کونسل 210، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ،گلبرگ سمیت شہر کے بیشتر مقامات پر سینٹری ورکرز کی سکریننگ کرائی گئی۔ ورکرز کی سکریننگ متعلقہ افسران جن میں سینئر مینجر آپریشن مرتضی چودھری، مینجر آپریشن رانا فیصل،ڈپٹی مینجر آئشیہ نذیر سمیت دیگر کی نگرانی میں کی گئی۔کورونا وائرس کے پیش نظر ورکز کو دائرہ لگا کر ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر کھڑا کیا گیا۔