لاہور(کامرس رپورٹر)کورونا سے سارک ممالک بھی متاثر ہوئے ، بیروزگاری اور غربت بڑھ گئی ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے افتخار علی ملک کو سارک چیمبر کے صدر اور اور حاجی غلام علی کو نائب صدر سارک چیمبر کا عہد ہ سنبھالنے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کوروناکی وجہ سے دنیا کے ساتھ سارک ممالک بھی متاثر ہوئے جس سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چیپڑ سے افتخار علی ملک صدر اور حاجی غلام علی نائب صدر جبکہ 08 ایگزیکٹو کمیٹی اور10 جنرل اسمبلی کے ممبران مقرر ہوئے ہیں۔بحیثیت صدر ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کیطرف سے مبارک باد دیتا ہوں اور توقع ہے منتخب اراکین سارک چیمبر پاکستان اور سارک ممالک کی ترقی ، خوشحالی اورصنعت وتجارت کے فروغ ، علاقائی روابط کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نیشنل چیمبر ایف پی سی سی آئی مکمل تعاون کرئے گااور یہ ہمارا مشترکہ مشن ہے کہ ہم صنعت و تجارت کی ترقی سمیت بزنس کمیونٹی کے باہمی روابط قائم کریں۔