لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ وسائل سے نہیں بلکہ قوم کے اتحاد سے ہی کورونا وبا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے ، قیادت کی ہدایت پر مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے کورونا کے مریضوں کی پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے ، صورتحال کو نہ سنبھالا گیا تو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے ، اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا، مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنااور اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چودھری شہباز،غزالی سلیم بٹ، اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔