لاہور (کلچرل رپورٹر)نامور گلوکاروں نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے خصوصی گانا جاری کردیا۔پاکستانی عوام کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار میدان میں آگئے ہیں۔پاکستانی گلوکاروں نے اِس آزمائشی دور میں عوام کو ہمت دینے کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا ایک خصوصی گانا جاری کیا ہے جس کی ویڈیو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں علی ظفر، حدیقہ کیانی، عاصم اظہر، نبیل شوکت، ساحرعلی بگا اورشفقت امانت علی اپنی خوبصورت آوازوں میں کورونا کا خصوصی گانا گا رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ 'ہمیں کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔'علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کورونا کو شکست دینی ہے تو درست اقدامات کرنے ہوں گے ۔