ممبئی(شوبز ڈیسک )کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کے شکار بھارتی اداکار نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی، ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ 32 سالہ اداکار من میت گریوال نے خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کی، اہلیہ کی جانب سے جان بچانے کی کوشش کے دوران پڑوسیوں میں سے کسی نے مدد نہیں کی۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون نے بھارت کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کرونا لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے بعد ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ اداکار من میت گریوال شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے ۔ ممبئی میں رہائش پذیر من میت گریوال کے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے بھی نہ تھے۔