اسلام آباد ،لاہور،کراچی (92 نیوز رپورٹ، رپورٹنگ ٹیم،ایجنسیاں) کورونا وائرس کے حملے بڑھنے لگے ،پاکستان میں ڈاکٹرز سمیت 24 گھنٹوں میں ریکارڈ82 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 1365 ہو گئی جنوبی افریقہ میں آج یوم دعا منایاجائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، سندھ میں سب سے زیادہ26113 کیسز ، پنجاب میں 22 ہزار 964، خیبرپختونخوا میں ،9067 بلوچستان میں 4087 ، گلگت بلتستان میں 685، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ کیے گئے ،کرامت کھوکھر،پولیس حکام سمیت 65218افراد کورونا متاثر ہوئے ،دنیا بھر میں ہلاکتیں 3لاکھ 62ہزار سے متجاوز ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق ایک ہزار 364 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، 496 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک میں 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ بھارت میں لاک ڈائون کی وجہ سے شہری مردار کھانے لگے ہیں ،مسجد نبویؐ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی برقرار ہے دبئی نے 4ساحل اور کروشیا نے 10سرحدیں کھول دیں،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت 3 فیصد سے زائد سکڑے گی،لاہور میں کورونا وائرس سے لیڈی ڈاکٹرثنا فاطمہ اورنجی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فورتھ ایئر کا 21سالہ طالب علم سلمان طاہر ،گوجرانوالہ میں ماہر نفسیات نعیم اختراور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹر خانزادہ شنواری،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر فنانس آصف سہیل ، گزشتہ روز کورونا سے جاں بحق ہونے والی ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹر ہما ظفر کی بہن بھی کورونا سے جاں بحق ہو گئیں بدھ کی شام ہما ظفر کی والدہ بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئی تھیں، ایم این اے ملک کرامت کھوکھرکا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایس پی سمن آباد وحید اسحاق ، ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان ،واسا ملازم ،کوٹلی ستیاں میں مزید 7افراد مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چودھری فقیر آرائیں کے بیٹے بھی کوروناسے متاثر ہوئے ہیں ۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں پلازمہ تھراپی سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ ہائوس سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 31مریض جاں بحق ہو ئے ۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے اجلاس سے خطاب میں تمام صوبوں کو ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے حوالے سے اقدامات اور تازہ ترین معلومات شئیر کرنے کی ہدایت کردی۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرز نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، ملک بھرمیں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں پاکستان میں 64ہزارکنفرم کیسزہیں،تدفین کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے ،نماز جنازہ میں صرف قریبی عزیز ہی شرکت کریں، دوران نماز 2 میٹر کا فاصلہ اور ماسک لازمی استعمال کیا جائے ۔ جی ٹوئنٹی ممالک نے سعودی عرب کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نبرد آزما ممالک کو 14 ارب ڈالرز کی امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں بھارت چین سے آگے نکل گیا، سعودی عرب میں مساجد کو دوبارہ کھولنے سے قبل 90 ہزار سے زائد مساجد کو سینیٹائز کردیا گیا، 31 مئی سے مساجد کو دوبارہ کھولا جائے گا ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا مرض ابھی ختم نہیں ہوا،جنوبی کوریا میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ دارالحکومت سیول میں کورونا وائرس کے نئے کلسٹرز بننا ایک بحران سے کم نہیں ،آسٹریلوی حکام نے کہاہے کہ ملک میں صرف دو مریض ایسے ہیں جو وینٹیلیٹر پر ہیں،بریڈ فورڈ میں کورونا مریض نے مرنے سے چند گھنٹے قبل منگیتر سے شادی کر لی۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کا ہر دس میں سے ایک مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں ہسپتال جانے کے سات دن بعد ہی اپنی زندگی کی بازی ہار سکتا ہے ۔