واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسان کے سانس لینے اور باتیں کرنے کے دوران فضا میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے جس کے بعد امریکی حکومت نے ہر شہری کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے ۔کورونا پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کہا کہ ماسک کے حوالے سے جاری ہدایات میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ حال ہی میں حاصل ہونیوالی متعدد معلومات کے مطابق وائرس جس طرح چھینکنے اور کھانسنے سے پھیلتا ہے اسی طرح کسی کے سامنے باتیں کرنے سے بھی پھیل سکتا ہے ، تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ حکومت نے بیمار افراد اور انہیں ہسپتال لے جانیوالے کارکنوں یا شہریوں کو ماسک پہننے کا پابند کردیا گیا ہے ۔