دبئی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک بشمول ایران اور چھ عرب ممالک کورونا وائرس کی وبا سے کمزور، غریب اور شکستہ ہو کر ابھریں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک بشمول ایران اور چھ عرب ممالک کورونا وائرس کی وبا سے کمزور، غریب اور شکستہ ہو کر ابھریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے خطے کیلئے اس کا حل صرف یہ ہے کہ تناؤ میں کمی کی جائے ۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے سب سے امیر ممالک میں ہوتا ہے اور اس نے وبا کیلئے جلد از جلد تیاری مکمل کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس خرید کر ماسکس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔