لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں واقع تمام درباروں ومساجد میں کورونا وبا سے بچائو اور حکومتی ہدایت پر عمل درآمد ہو رہے ایس او پیزکا جائزہ کیلئے اچانک دورے کر نا شروع کر دئیے ہیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے شاہ کوٹ میں واقع معروف صوفی بزرگ حضرت بابا نو لکھ ہزاری ؒ کے د ربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد ایاز احمد لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صبا سحر منیجر دربار سمیت دیگر افسران بھی ا ن کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیرنے دربار کے اطراف میں صفائی ستھرائی و سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے جائزہ کے ساتھ کورونا کے حوالے ایس اوہ پیز پر ہو رہی عمل در آمد کا بھی جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے زائرین کیلئے شیلٹر،ٹھنڈا پینے کا پانی ،لنگر اور دیگر سہولیات کی فراہم کیلئے فوری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے مزاراقدس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔