نیو یارک( نیٹ نیوز)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے کورونا بحران کے پیش نظر 145 گانوں پر مشتمل کیٹلاگ کے حقوق لندن میں کی ہپگنوسس سونگ فنڈز کو فروخت کر دئیے ۔اس حوالے سے سرمایہ کار فرم کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔تین بار گریمی ایوارڈ یافتہ اور 2010 کے فٹبال ورلڈکپ میں شہرہ آفاق گانا واکا واکا گانے والی شکیرانے 80 ملین سے زائد ریکارڈز فروخت کیے ہیں۔43 سالہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ گلوکاری سے بہت عرصہ قبل 8 سال کی عمر میں دنیا کو احساس دلانے کے لیے لکھا تھا، ہر گانا اس شخص کی عکاسی کرتا ہے جس وقت میں یہ لکھا تھا لیکن جب کوئی گانا دنیا کے سامنے آجائے تو یہ گانا نہ صرف میرا ہوتا ہے بلکہ یہ ہر اس شخص کا ہے جو اس کی تعریف کرتا ہے ۔شکیرا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ہپگنوسس سونگ فنڈز میرے گانوں کی کیٹلاگ کے لیے بہترین مقام ثابت ہوگا۔